پی آئی اے کارگو میں لاکھوں روپے کی کرپشن، سپروائزر اور اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

500

کراچی: پی آئی اے کے کارگو میں خورد برد کا معاملے پر انتظامیہ نے سپروائزر اور اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، کارگو میں 50لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی تھی۔پی آئی اے نے کارگو میں ہونے والے 50لاکھ روپے کی خرد برد کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ہے، جس میں سپروائزر اور اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مذکورہ مقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد الطاف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کارگومیں 50لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی تھی، سامان بک کروا کر جعلی ایئر ویز بل کے ذریعے خورد برد کی گئی۔واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی جعل سازی میں ملوث کارگو سپروائزر ،سیکیورٹی اہلکار اور کیشئر کو معطل کرچکی ہے اور تینوں کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here