ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اویپک کے رکن ملک وینزویلا میں جاری بحران کے سبب تیل کی بین الاقوامی منڈی عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ ، توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب وینزویلا میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کا تیل کی منڈی کے استحکام پر اثر پڑ سکتا ہے۔ وینزویلا میں گزشتہ ہفتے اپوزیشن رہنما خوآن گوائیڈو کی طرف سے خود کو عبوری صدر قرار دینے کے بعد سے وہاں صورتحال شدید بحران کا شکار ہے۔