سعودی عرب اور سویٹزر لینڈ کے درمیان معدنیات پگھلانے کا معاہدہ

541

ریاض: سعودی عرب نے سویٹزر لینڈ سے معدنیات پگھلانے والے پہلے پلانٹ کا معاہدہ کیا ہے ، جس پر 2.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
زرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے سویٹزر لینڈ کی انٹرنیشنل ٹرافیگورا کمپنی سے معدنیات کو پگھلانے والے پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو جی سی سی ممالک میں پیتل کو پگھلانے والا پہلا پلانٹ ہوگا۔ یہ پلانٹ سالانہ 4 لاکھ ٹن پیتل ، دو لاکھ ٹن زنک اور 55 ہزار ٹن سیسہ پگھلائے گا۔ ٹرافیگورا کمپنی دنیا بھر میں پیٹرول اور خام اشیاء کا کاروبار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی 127 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کی تجارت کا یومیہ حجم 2.5 ملین بیرل یعنی عالمی تیل کا تین فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here