سعودی عرب، 3 ماہ میں 3 لاکھ سے زائد غیر ملکی سعودی مارکیٹ چھوڑ گئے

188

ریاض: سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ چھوڑ چکے ہیں۔
محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2018ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ اب ان کی تعداد 86 لاکھ 22 ہزار 890 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 89 لاکھ27 ہزار862 تھی۔ غیر ملکی کارکن خواتین کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے اور اسی دوران 9 ہزار696 غیر ملکی کارکن خواتین کم ہوچکی ہیں اور اب ان کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار165 رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل سہ ماہی میں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار861 تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here