ریاض: سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزاد محمد بن سلمان نے 1.6ٹریلین ریال کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ ، توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نائب شہزاد محمد بن سلمان نے 1.6ٹریلین ریال کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے جن سے ہماری صنعتوں کو بڑی وسعت اور ترقی ملے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ان منصوبوں میں 5 نئے ایئرپورٹس کی تعمیر اور2 ہزار کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے شامل ہیں۔ الفالح نے بتایا کہ یہ سعودی وژن 2030ء کا اٹوٹ حصہ ہے، ان منصوبوں سے تیل اور غیر ملکی عملے پر انحصار کم ہوگا۔