بزفیڈ اور ہف پوسٹ میں ملازمین کو برطرفیوں کی نئی لہر کا سامنا

بزفیڈ سے پہلے رائونڈ میں 100 افراد جبکہ ہف پوسٹ میں 10 فیصد ایڈیٹوریل سٹاف نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے.

566

نیوریارک: امریکی کے آن لائن صحافتی ادارے بز فیڈ (BuzzFeed) اور ہف پوسٹ (HuffPost) میں ملازمین کی برطرفیوں کی نئی لہر سے تشویش پیدا ہوگئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں بھی اشتہارات پر چلنے والے ادارے معاشی طور پر زیر عتاب ہیں.

بزفیڈ میں تو 14 مہینوں میں دوسری دفعہ ایسا کیا جا رہا ہے، کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ 200 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد پہلے رائونڈ میں 100 افراد کو نکال دیا گیا ہے. کمپنی میں ملازمین کی تعداد 1700 ہے.

ہف پوسٹ میں 10 فیصد ایڈیٹوریل سٹاف نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے.

ملازمین کو نکالے جانے کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی تاہم وجہ بالکل واضح ہے.

ہف پوسٹ کی پیرنٹ کمپنی ویرزن میڈیا (Verizon Media) ہے جسے عرف عام میں اوتھ انٹرنیشنل (Oath Inc) بھی کہا جاتا ہے جس کے تحت دیگر ڈیجیٹل کمپنیاں اے او ایل (AOL) ،یاہو، ویرزن میڈیا سروسز چلتی ہیں. ان ساری کمپنیوں میں ملازمین کو نکالا جا رہا ہے.

ای مارکیٹر فورکاسٹس کے مطابق 2018ء میں سب سے بڑا سرچ انجن اور سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک اشتہارات کا 57.7 فیصد حاصل کر چکے تھے جبکہ 2011ء میں ان کا حصہ صرف 45.5 فیصد تھا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here