ڈیووس : چین، امریکا، یورپی یونین اور جاپان سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 76 اراکین نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ای کامرس کے بارے مِیں وزارتی سطح کے ایک غیر رسمی اجلاس میں ای کامرس کے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ بیان میں ڈبلیو ٹی او کے موجودہ معاہدوں اور فریم ورک کے تحت ای کامرس کے تجارت سے متعلق مذاکرات شروع کیے جائیںگے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ای کامرس کے میدان میں ڈبلیو ٹی او کے اراکین کو منفرد مواقع اور چیلنجز درپیش ہیں۔ تمام اراکین کو کاروباری اداروں، صارفین اور عالمی معیشت کی خاطر ای کامرس کو زیادہ سود مند بنانے کےلیے مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے۔