سی پیک کے تحت گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

205

اسلام آباد: سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے کہا ہے کہ گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت بلوچستان میں اقتصادی زونز قائم کیے جارہے ہیں جن سے اقتصادی شعبے میں بہتری سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اورمقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here