ادویات کی صنعت کو ہرممکن سہولت دی جائے گی‘ صدر ڈاکٹرعارف علوی

254

کراچی: پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر کیانی سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید کر رہے تھے۔اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی آسان فراہمی کے لئے دواسازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔گورنرسندھ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لئے شعبہ صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔دوا ساز کمپنیاں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی بہترین فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔اس موقع پروفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسزعامرکیانی نے دوا ساز کمپنیوں کو درپیش مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اس موقع پر دواساز کمپنیوں کے سی ای اوز نے جے پی ایم سی ، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کی جانب انڈسٹریل لائژن کمیٹی کی تشکیل احسن قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here