اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 4 ارب 39کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کے لئے 3 کروڑ 99 لاکھ، بلوچستان میںشمالی سرحد پر فرنٹیئر کور کی استعدادکار کو بڑھانے کے لئے 15 کروڑ 52 لاکھ، بلوچستان میں جنوبی سرحد پر فرنٹیئر کور کی استعدادکار کو بڑھانے کے لئے 24 کروڑ ، وزیر ستان ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 11 کروڑ 66 لاکھ ،عبداللہ شاہ غازی رینجرز کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ 31 لاکھ ،ایچ 16 اسلام آباد میں ماڈل جیل کے قیام کے لئے 20کروڑ ، پولیس سٹیشن آئی16مرکز کی تعمیر کے لئے 88 لاکھ ،اسلام آباد میں ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام اور پولیس ریفارمز کے لئے 22 کروڑ 76 لاکھ، ملاکنڈ، سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی انفراسٹرکچر کے لئے 20کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔