میزان بینک اور کیا لکی موٹرز پاکستان کے درمیان معاہدہ

849

کراچی: کیا لکی موٹرز پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلی اور مینوفیکچرنگ آپریشنز شروع کرنے کے لیے کیا موٹرز کارپوریشن جنوبی کوریا اور یونس برادرز گروپ پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور کیا لکی موٹرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد فیصل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور کیا لکی موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف رضوی بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں پارٹیوں نے کیا گرینڈ کارنیول گاڑی کی پروموشن کے لیے مشترکہ مہم چلانے پر اتفاق کیا ہے اور میزان بینک ملک بھر میں اپنے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کیا موٹرز کی گاڑی کیا گرینڈ کارنیول کی بروقت دستیابی کو یقینی بنائے گا۔
میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا لکی موٹرز کے ساتھ میزان بینک کا معاہدہ ملک میں برانڈ پسند کرنے والی کثیر آبادی کے لیے لگژری گاڑی گرینڈ کارنیول کے حصول کومزید سہل بنائے گا۔
اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ میزان بینک نے آسان ترین کار فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے شرعی اصولوں کی روشنی میں میزان کار اجارہ متعارف کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here