منی بجٹ آنے کے بعداسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی، کاروبار کے آغاز پر75 پوائنٹس کا اضافہ

194

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز ہی میں 75 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40289 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ تاہم 15 منٹ بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں ایک ساتھ 71 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز عام طور تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہتا ہے۔ مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 7,560,600 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 384,180,641 پاکستانی روپے رہی۔جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے بعد سے مارکیٹ میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here