حکومت مواصلات اور سکیورٹی فورسز کے شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، خسرو بختیار

204

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے ، حکومت ملک میں مواصلات اور سکیورٹی فورسز کے شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کے لیے ایک مربوط کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کا مرکز بنانے کے لیے 17ارب 52کروڑ4 لاکھ 8 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا، جسے اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here