سنگا پور: برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر گزشتہ گیارہ ماہ کی بلند سطح پر آ گئی۔برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں رواں ہفتے کے دوران 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جمعہ کے روز پاؤنڈ کی شرح تبادلہ 1.30 ڈالر سے بڑھ گئی ،ایشیاء ٹریڈ میں برطانوی کرنسی کی شرح تبادلہ جمعرات کے مقابلے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3114ڈالر رہی۔
یورو کے مقابل پاؤنڈ 0.25 فیصد مضبوط ہو کر 0.8631 یورو رہی۔ایشیائی ٹریڈ میں یورو کی شرح تبادلہ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1321ڈالر اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 109.8ین ریکارڈ کی گئی۔