سان فرانسسکو: امریکی سافٹ وئیر کمپنی ایپل نے اپنے 200 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔ایپل نے اپنے خودکار گاڑیوں کے یونٹ ’’پروجیکٹ ٹائیٹن‘‘سے وابستہ اپنے 200 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا ہے جس کی وجہ ادارہ جاتی اصلاحات بتائی گئی ہے۔
ایپل نے کہا ہے کہ پراجیکٹ ٹائیٹن کو کمپنی کے دوسرے یونٹس میں ضم کر دیا گیا ہے اس یونٹ کے بقیہ ملازمین کو مشین لرننگ اور دوسری مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ایپل نے گزشتہ سال پراجیکٹ ٹائیٹن پر عمل درآمد کے لئے بوب منسفیلڈ کے ہمراہ ٹیسلا کے نائب صدر ڈو فیلڈ کی خدمات حاصل کی تھیں۔