منی بجٹ: موبائل فونز پر سیلزٹیکس کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟

476

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ 2019 پیش کیا جس میں درآمد شدہ موبائل فونز اور سیٹلائٹ فونز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
منی بجٹ میں 30 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر سیلز ٹیکس 150 روپے ہوگا جب کہ 30 سے 100 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1470 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 100 سے 200 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر 1870 روپے سیلز ٹیکس اور 200 سے 350 ڈالر کے درآمدی موبائل پر 1930 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔ 350 سے 500 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس 6 ہزار روپے اور 500 ڈالر سے زائد قیمت کے درآمدی موبائل پر 10300 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
منی بجٹ میں درآمدی موبائل فون سیٹ پر لیوی کی شرح میں اضافے کی تجویز بھی ہے۔ 30 سے 100 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل فون پر لیوی نہیں ہوگی جب کہ 100 سے 200 ڈالر کے درآمدی موبائل پر 500 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔200 سے 350 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر 1500 روپے لیوی اور 350 سے 500 ڈالر قیمت کے درآمدی موبائل پر لیوی 3500 روپے عائد کرنے کی تجویز ہے۔
منی بجٹ میں 500 ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل فون پر 7000 روپے لیوی کی تجویز ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here