کیا آپ کو معلوم ہے پاکستانی سالانہ کتنے ارب کی چائے پی جاتے ہیں؟

1639

چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ مشروب ہے اور جہاں سردی میں اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں وہاں کچھ لوگوں کو گرمیوں میں بھی ایک دو کپ چائے پیے بغیر سکون نہیں ملتا.

چائے پینے کی پاکستانیوں کی اسی عادت کی بنا پر ملکی زرمبادلہ سے سالانہ 54 ارب روپے صرف چائے درآمد کرنے پر خرچ ہو جاتے ہیں اور چائے درآمد کرنے کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن چکا ہے.

یہ بھی پڑھیے: دودھ کی مارکیٹ پر قبضے کی جنگ اگلے مرحلے میں‌داخل

پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کیمطابق پاکستان 17 ممالک سے چائے درآمد کر رہا ہے اور مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں چائے کی درامد میں 8.63 فیصد اضافہ ہوا ہے.

یہ بھی پڑھیے: خشک میوہ جات کی درآمدات میں دسمبر کے دوران 35.5 فیصد کمی

جولائی تا دسمبر 2018ء تک 250 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران درآمدی چائے کی قیمت 230 ملین ڈالر سے زیادہ تھی.

زرعی ماہرین کہتے ہیں کہ نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے مانسہرہ، سوات اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ پر چائے کاشت کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی ہو سکے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here