اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک پاکستان میں جمع کرا دیئے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اے ڈی ایف ڈی اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ابو ظہبی میں اے ڈی ایف ڈی ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔ اس سے پاکستان کو مالی استحکام کے حصول اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔