قطری تاجروں کا پاکستان میں مینوفیکچرنک، ٹرانسپورٹیشن، غذائی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

243

دوحہ: قطر کے تاجروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اورپاکستانی برآمدات بڑھانے کے لئے دو طرفہ تجارتی لائحہ عمل پرعملدرآمد تیز کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

دوحہ میں وزیراعظم عمران خان سے قطر کے تاجروں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل بن قاسم بن فیصل الثانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، قطری وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پرمینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اورغذائی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہارکیا۔

بعد میں ڈیلیوری اینڈ لیگسی کی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن التوادی نے وزیراعظم عمران خان کوفیفا 2022ء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی خدمات کے حصول پرغورکرنے کا وعدہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن جاسم بن محمدالثانی کے زیرقیادت قطرچیمبرکے وفد کابھی خیرمقدم کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here