فرانس کا پشاور میٹرو بس کیلئے 130 ملین یورو دینے کا فیصلہ

219

اسلام آباد: فرانسیسی سفارت خانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس حکومت پشاور میٹرو منصوبے کے لیے 130 ملین یورو قرضہ دے گی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قرضہ 19 ارب 50 کروڑ روپے بنتا ہے۔ قرض کی فراہمی کے معاہدے پر اسلام آباد میں فرانس کے سفیر اور پاکستان کے سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے اور یہ رقم فرنس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
پشاور میٹرو منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا میگا پروجیکٹ ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں سابق حکومت نے 20 اکتوبر 2017 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور دعویٰ کیا کہ 6 ماہ کے اندر منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
چھ ماہ کے بجائے دوسرا سال شروع ہے مگر منصوبہ تاحال زیر تعمیر ہے جبکہ اس کی لاگت بھی 49 ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
لاگت بڑھ جانے کے بعد حکومت نے فنڈز کے حصول کے لیے فرانس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے مذاکرات شروع کیے اور منگل 22 جنوری کو دونوں کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here