بجلی کی قیمت میں اضافہ، صارفین پر 4 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا

241

اسلام آباد: نیا منی بجٹ آنے سے قبل ہی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: منی بجٹ آج آ رہا ہے، شہریوں کی موجیں ختم، موبائل فون سمیت متعدد اشیاء کیخلاف سخت فیصلوں کا امکان

دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here