چین کی اقتصادی شرح نمو گزشتہ تین دہائیوں کی سست ترین رفتار پر

457

بیجنگ: سال 2018ء میں چین کی اقتصادی نمو شرح گزشتہ 28 برس کی سست ترین رفتار پر آگئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری اعداد وشمار میں بتایاکہ گزشتہ برس کے دوران چین کی اقتصادی نمو گزشتہ برس کے مقابلے میں 6.6 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ سال 2017ء کے دوران اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق 2018ء کی آخری سہ ماہی کے دوران شرح نمو 6.4 فیصد تک گِر گئی۔2008ء کے اقتصادی بحران کے بعد سے چین کی یہ کسی ایک سہ ماہی کے دوران کم ترین شرح نمو تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here