پی ٹی سی ایل کی NIC پشاور سے وابستہ اسٹارٹ اپس کی میزبانی

178

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پشاور کے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) سے وابستہ اسٹارٹ اپس اور انٹرپرنیورز کی میزبانی کی ، جنہوں نے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کو اپنے آئیڈیاز، بزنس ماڈلز اور پروٹوٹائپ پیش کئے۔ صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل ڈاکٹر ڈینیئل رٹز کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں کمپنی کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور مرتضیٰ زیدی نے کاروبار کا آغاز کرنے والے سر فہر ست انٹرپرنیورز بشمول آزادی، ای بائیک، ڈئیروو، ڈیرا، الیون پی، ای گارڈ اور نینو آئی ٹی سولیوشن سمیت اجلاس میں حصہ لیا۔ اس سیشن کا مقصدانٹرپرنیورز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ،جو ملک کے کاروباری اور معاشی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ اجلاس کے شرکاء میں تبادلہِ خیال کے دوران مارکیٹ میں استحکام، ڈیفائنڈ ٹارگٹ مارکیٹ ، بزنس ماڈل، برانڈ پوزیشننگ اور مارکیٹنگ کی صلاحیت کا احاطہ کیا گیا اور اس بارے میں پریزینٹیشن دی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ڈینیئل رٹز، نے کہا :’’این آئی سی پشاور سے آنے والے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کوایک جدید کاروباری ماحول کے لئے تعاون فراہم کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ آج کا سیشن پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی سی ایل کے عزم کا عکاس ہے ۔‘‘ مرتضی زیدی نے اس موقع پر کہا ’’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری اس شراکت کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں ، کیونکہ نہ صرف یہ کہ انہوں نے مقامی کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کا موقع دیا ہے، بلکہ جائزہ اجلاس میں مخصوص اسٹارٹ اپس کو رہنما ئی کے لیے اپنی سرپرستی میں لیتے ہوئے اس سفر میں ہمارے ساتھ رہے ۔‘‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here