پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط آج ہوں گے

620

ابوظبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط آج ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب ابو ظبی میں ہوگی اور معاہدے کے بعد 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب سے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
واضح رہےکہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امارات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here