اسلام بآد: فرانس نے پشاور میٹرو بس منصوبے کے لیے 19 ارب 50 کروڑ روپے قرض فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے.
نجی نیوز چینل کے مطابق قرض کی فراہمی کے معاہدے پر اسلام آباد میں فرانس کے سفیر اور پاکستان کے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے اور یہ رقم فرانس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس حکومت پشاور میٹرو منصوبے کے لیے 130 ملین یورو قرضہ دے گی جو کہ پاکستانی کرنسی میں 19 ارب 50 کروڑ روپے بنتے ہیں.
پشاور میٹرو منصوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے شروع کیا تھا اور یہ پی ٹی آئی کا پہلا میگا پروجیکٹ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے 20 اکتوبر 2017ء کو میٹرو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 6 ماہ کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم دو سال گزرنے کے بعد بھی منصوبہ تاحال زیر تعمیر ہے جبکہ اس کی لاگت بھی 49 ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک پہنچ چکی ہے۔
لاگت بڑھ جانے کے بعد حکومت نے فنڈز کے حصول کے لیے فرانس ایجسنی فار ڈویلپمنٹ سے مذاکرات شروع کیے اور منگل 22 جنوری کو دونوں کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔