ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی

515

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی۔ حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کے فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پر ہوگا۔
اکانومی کلاس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافر 30 کے بجائے 25 کلو وزن ساتھ لے جانے کے اہل ہوں گے جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس مسافروں کے سامان کے وزن میں رد و بدل نہیں کیا گیا۔
ایمرٹس ایئر لائن نے اپنی اکنامی ٹکٹ کو چار کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، پہلی کٹیگری ’’اسپیشل‘‘ہے جس میں فی مسافر کو 15 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی ، دوسری کٹیگری ’’سیور‘‘میں مسافر کا سامان 25 کلو تک ہوسکتا ہے جبکہ تیسری کٹیگری ’’فیلکس‘‘اور چوتھی ’’فیلکس پلس‘‘میں مسافروں کو 30 اور 35 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here