پاک بھارت بزنس کونسل (پی آئی بی سی) نے پاکستان اور بھارت کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کو سراہا ہے.
جمعہ کو سرکاری خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت بزنس کونسل کے چیئرمین نور محمد قصوری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین بہت زیادہ تجارتی پوٹینشل موجود ہے اور دونوں طرف کے تاجر تجارتی تعاون میں اضافے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایک ارب کی آبادی والے بھارت کی آدھی آبادی صارف کلاس پر مشتمل ہے اس لیے پاکستانی تاجروں کو یہ موقع نظر انداز نہیں کرنا چاہیے.
چیئرمین پی آئی بی سی نے چین اور تائیوان کی مثال دیتے ہوئے کہ وہ دونوں ممالک اپنے جھگڑوں کو ایک طرف رکھ کر باہمی تجارت کر رہے ہیں.
قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے انرجی سیکٹر میں تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ بھارت بھی کئی شعبوں میں پاکستان سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے.