رواں سال 27 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، عبدالرزاق دائود

458

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ 27 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں.

کراچی میں‌ ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے کا سامنا ہے تاہم نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے. معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا.

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھائیں گے.چاول اور چینی کی برآمد کے لیے چین سے 1 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے جبکہ اس وقت 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کر رہے ہیں جو پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2017ء کے مقابلے میں 2018ء بہتر رہا، رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کرلیں گے۔

عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here