چین نے پاکستانی آلو خریدنے کی پیشکش کردی

675

کراچی: چین نے پاکستان کے آلو کے کاشتکاروں کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستانی آلو درآمد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وفاقی سیکریٹری تجارت کو ارسال کردہ ایک ہنگامی مکتوب میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ چین کی اس پیشکش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد از جلد چینی قرنطینہ ماہرین کو پاکستان مدعو کیا جائے۔چین نے پاکستان سے آلو کی درآمد سینٹری اور فائیٹو سینٹری انتظامات سے مشروط کی ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ اور ایک دوسرے کے سرٹیفکیٹ قبول کرنے پر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بتایا کہ آلو کے کاشتکار بلند پیداواری لاگت اور کم قیمت خرید کی وجہ سے بحران کا شکار ہیں اور سڑکوں پر آکر احتجاج پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here