نائیجیریا پاکستان سے دو طرفہ تجارت کے فروغ کا خواہشمند

525

فیصل آباد: پاکستان اور نائیجیریا کو دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مشترکہ منصوبوں پر توجہ دینا ہو گی۔ یہ بات پاکستان میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر ریٹائرڈ میجر جنرل اشیمیو ادیبو نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں کی معیشت کو یکساں نوعیت کے مسائل درپیش ہیں اس لئے حکومتوں کے علاوہ ان ملکوں کی تاجر اور صنعتکار برادری پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ نائیجیریا میں ٹیرف ریٹ 11.3فیصد ہے جبکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here