جدہ چیمبر اور پاکستان کے پانچ چیمبرز کے درمیان معاہدہ

133

جدہ: پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کے اختتام پر جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کے پانچ چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ یہ چیمبرز تاجروں کو سہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے، اور دونوں ممالک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے باہمی سہولیات کے حوالے سے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراھیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یاداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے متعلقہ صدور نے دستخط کیے۔پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن نے جدہ میں 13 اور 14 جنوری کو ملاقات کی. سعودی برآمداتی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی کمیشن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے اور نئے تجارتی امکانات پر غور کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here