اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) راولپنڈی ریجن کے جنرل منیجر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے، صارفین گیس استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صارفین گیس استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر استعمال کریں،قدرتی گیس کا استعمال محض کچن تک محدود رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹر اور گیزر میں گیس کا استعمال نہ کیا جائے، کمپریسر کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی طلب اور رسد میں واضح فرق موجود ہے۔