نیویارک: کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے خود کار تسمے متعارف کروائے دیئے، یہ تسمے خود سے جوتوں پر فِٹ ہو جائیں گے اور انھیں سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خودکار تسموں سے لیس یہ جوتے فروری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے نائیکی کے اس تازہ ترین ورژن کو نائیکی ایڈاپٹ کا نام دیا گیا ہے جس پر 350 ڈالر کی لاگت آئے گی اور ان تسموں کو باندھنے کرنے کے لیے کسی بٹن کی ضرورت نہیں ہو گی۔
خود بخود بند ہونے والے تسموں کو لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹویچ کے ذریعے متعارف کروایا گیا۔نائیکی کے کریٹیو ڈائریکٹر برائے انوویشن ایرک ایوار کا کہنا ہے ’ہم نے جان بوجھ کر باسکٹ بال کو نائیکی ایڈاپٹ کے لیے پہلے کھیل کے لیے منتخب کیا کیونکہ اس کھیل میں ایتھلیٹس کے جوتوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے۔صارف ان تسموں کو حسب ضرورت فِٹ اور ایک سمارٹ فون ایپ کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں جو اسے اس کی ترجیحات کے مطابق محفوظ کرے گا۔ صارف کھیل کے مختلف لمحات میں مختلف سیٹنگز کر سکے گا جس میں یہ ٹائم آؤٹ کے دوران کھل جائیں گے اور کھیل شروع ہونے سے پہلے پھر سے بندھ سکیں گے۔