اماراتی فضائی کمپنی “فلائی دبئی” کا شام کے لیے فلائیٹ آپریشن کی بحالی پر غور

کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظرہیں،فضائی کمپنی

801

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد فلائی دبئی شام کے لیے اپنی پروازوں کو بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ عنقریب فلائی دبئی دمشق کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دے۔خیال رہے کہ شام میں 2011ء کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد فلائی دبئی نے دمشق کے ساتھ اپنا فلائیٹ آپریشن روک دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here