ریگستانی زمینوں کیلئے ڈرپ نظام آبپاشی بہترین ہے: محکمہ زراعت

385

لاہور: محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈرپ نظامِ آبپاشی ایک بہترین نظام ہے خاص طور پر غیر ہموار ، پوٹھوہاری یا ریگستانی زمینوں کیلئے ڈرپ نظام آبپاشی کا استعمال نہایت اہم ہے۔ڈرپ نظام آبپاشی ایک بہترین نظام ہے جس میں تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا ہے جبکہ ڈرپ اریگشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی ایک ہی وقت پر سب پودوں کو ہو جاتی ہے اور پانی قطروں کی صورت میں براہِ راست پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتا ہے۔حکومت پنجاب کی ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی کی فراہم کر رہی ہے اور اس ضمن میں شعبہ اصلاح آبپاشی کو 20 ہزار ایکڑ رقبہ کو ڈرپ نظامِ آبپاشی پرمنتقل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here