انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا

457

کراچی: مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر6 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 6 پیسے گرنے کے بعد 138 روپے 86 پیسے ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے نرخ مستحکم رہے اور 139 روپے 20 پیسے میں لین دین ہوا۔
پاکستانی روپیہ پھر زور پکڑنے لگا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ۔جس کے بعد اس کا ریٹ 138 روپے 86 پیسے مقرر ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے نرخ میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور 139 روپے 20 پیسے میں ہی لین دین ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے بعد معیشیت مثبت سمت گامزن ہونے کی توقع ہے۔ دوست ممالک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں ڈالرز بھجوانے کے سبب پاکستانی روپے کی مالیت مزید بہتر ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here