بیجنگ: چین کی حکومت نے ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر عائد پابندیوں میں کمی کرنے کا عندیہ دے دیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے وزیر تجارت ژونگ شان کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق ان کا ملک بیرونی کمپنیوں کی ملک کے اکثر حصوں تک رسائی اور مکمل کاروباری حیثیت برقرار رکھنے کی اجازت دے گا اور ایسی کمپنیوں کی تعداد میں کمی کردے گا جن پر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔