واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے معاملے میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔امریکہ میں جاری حالیہ شٹ ڈاؤن آج (پیر)کو24روز میں داخل ہو گیا ہے جو امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون ہے۔امریکی صدر اور کانگریس اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین رل گئے ۔قبل ازیں1996میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں21روز کا شٹ ڈائون ہوا تھا۔