پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کریں گے، سعودی وزیر توانائی و صنعت

گوادر میں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر سمندری امور علی زیدی سے ملاقات، برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ اور فعال تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال

237

اسلام آباد: سعودی وزیر توانائی و صنعت شہزادہ انجینئر خالد عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوادر میں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور سمندری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

فریقین نے ملاقات میں برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ اور فعال تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ گوادر کی بندرگاہ کی موجودہ گنجائش کو حقیقت کا روپ دیا جائے۔

سعودی وزیر نے پاکستان میں توانائی، صفائی اور معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے مالی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر نے گوادر کے بارے میں پاکستان، چین اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کو مثالی قرار دیا جو خطے کے ایک اہم محل وقوع پر واقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here