سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتہ کے دوان تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس بڑھ گیا

55

کراچی: نئے سال کا دوسرا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے سود مند ثابت ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آنے سے دوسرے ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 1500پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس 37ہزار پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر39ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 210ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے بڑھ کر78کھرب روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا اور 3دن کی تیزی سے انڈیکس میں1673.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 172.01پوائنٹس گر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1501.59پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس37547.49پوائنٹس سے بڑھ کر39049.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح1020.57پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18615.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28000.04پوائنٹس سے بڑھ کر 28738.96پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب 10ارب52کروڑ13لاکھ77ہزار102روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب78ارب19کروڑ27لاکھ10ہزار83روپے سے بڑھ کر78کھرب77ارب 71کروڑ40لاکھ87ہزار185روپے ہو گیا ۔ گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39284.39پوائنٹس کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس37547.49پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کے16کروڑ67لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے11کروڑ20لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1733کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے857 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،764میں کمی اور112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here