سوئی سدرن گیس کمپنی بورڈ نے عمران فاروقی کوقائم مقام ایم ڈی مقررکردیا

535

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ایس ایس جی سی کے بورڈ نے عمران فاروقی کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ واضع رہے کہ محمد امین راجپوت کوگزشتہ سال ماہ دسمبر کے دوران سندھ اور پنجاب میں اچانک گیس کی قلت اور طویل بندش پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کی چیئرپرسن عظمی عادل کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں قاضی سلیم صدیقی، شاہد یوست اور عمران احمد شامل تھے، 12دسمبر کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی تھی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جائیں جس کے بعد 8جنوری کو وزیر اعظم کے سامنے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس پر انہوں نے فوری طور پر سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل کردیا تھا۔ مزید براں ایس ایس جی سی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر عمران فاروقی اس سے قبل کمپنی میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here