امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ

231

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی کے اعلان اور امریکا میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر فوج کے لیے مختص تعمیراتی مد میں سے کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اْنہوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر مک ایلن کے دورے سے قبل کہی۔ بعد ازاں مک ایلن آمد پر اْنھوں نے سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دیوار کے لیے فنڈز منظور کرانے کے لیے حزب مخالف کے ڈیموکریٹس کے ساتھ کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ پاتے تو شاید وہ ہنگامی حالت کا اعلان کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کروں، ابھی تک میں نے ایسا نہیں کیا، میں ایسا کر سکتا ہوں، اگر میں کامیاب نہیں ہوتا، تو ممکن ہے مجھے ایسا ہی کرنا پڑے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم سمجھوتے تک نہ پہنچ سکیں، اْنھوں نے کہا کہ ایک فریق کو سرحدی سکیورٹی سے کوئی غرض نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here