اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2018ء میں اسلامی مالیات کو فروغ دینے والے بہترین مرکزی بینک کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔
یہ ایوارڈ ریڈ منی گروپ ملائشیا کے بازو اسلامک فنانس نیوز کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ آئی ایف این کے بہترین بینکوں کے پول کو اسلامی مالیات کی صنعت کے سب سے زیادہ باوقار اعزاز کا درجہ حاصل ہے۔
اس ایوارڈ کا ملنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسلامی بینکاری کی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کی عالمی توثیق ہے۔ایوارڈ سے ان اسٹریٹجک اقدامات کے عالمی اعتراف کی عکاسی ہوتی ہے جو اسٹیٹ بینک اسلامی بینکاری کو ترقی دینے کے لیےایک سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں کر رہا ہے۔2018ء میں پاکستان میں اسلامی بینکاری کی صنعت میں متاثر کن نمو ہوئی اور بینکاری کے شعبے میں اسلامی بینکاری کے اثاثوں کا حصہ بڑھ کر12.9 فیصد اور اس کے ڈپازٹس کا حصہ مجموعی بینکاری صنعت کے ڈپازٹس کے 14.8 فیصد تک پہنچ گیا۔