اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد شدید مندی، انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 999 پر

537

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا لیکن مارکیٹ کچھ ہی دیر بعد زوال کا شکار ہو گئی۔
جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 39 ہزار 90 پوائنٹس سے ہوا اور آخری رپورٹ آنے تک انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی کے سے 38 ہزار 999 پر ٹریڈ کررہا تھا تھا۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد دو گھنٹے کے دوران 17,165,060 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,296,987,348 پاکستانی روپے رہی۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا اور شروع میں ہی 124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39 ہزار213 پوائنٹس پر چلا گیا۔
مارکیٹ کھلتے ہی لین دین میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ 187 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 151 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا مارکیٹ بند ہونے تک انڈیکس 39 ہزار 90 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here