چینی وزیر اعظم کی امریکی کار ساز ادارے ٹیسلا کے سی ای او سے ملاقات

567

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں معروف امریکی کار ساز ادارے ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک سے ملاقات کی۔چینی وزیرا عظم نے ایلن مسک کو شنگھائی میں ٹیسلا کے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں غیرملکی سٹاک شئیر کے تناسب کی پابندی کو منسوخ کئے جانے کے بعد پہلا سو فیصد غیرملکی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیسلا کمپنی چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کو فروغ دینے کے عمل میں ایک شراکت دار ہوگی اور چین امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین بدستور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک کی حیثیت برقرار رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف ممالک کے صنعتی و کاروباری اداروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ایلن مسک نے کہا کہ چین کی ترقی کی رفتار اور کام کی استعدادکاری بہت متاثرکن ہے۔اتنے مختصر عرصے میں اتنے بڑے کار مینو فیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے تمام مراحل کو بخوبی طے کر لیا گیا ہے جو بہت حیرت انگیز ہے۔مسک نے کہا کہ ٹیسلا کمپنی شنگھائی کے اس پلانٹ کو دنیا کے بہترین پلانٹوں میں سے ایک بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here