چینی وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے ٹیکسوں‌ میں نرمی کا فیصلہ

862

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں نجی شعبے میں قائم چھوٹے صنعتی و کاروباری اداروں پر عائد محصولات میں کمی کے مزید اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔95 فیصد چھوٹے ادارے جن میں سے 98 فیصد نجی شعبے میں کام کر رہے ہیں ، ان نئے اقدامات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
دوسری طرف ان چھوٹے نجی اداروں کے مالکان اور نجی دکان داروں کے لئے ان کی خردہ فروشی پر عائد محصولات میں بھی کمی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں کاروباری ڈھانچے کی بہتری ، اندرونی ضروریات میں اضافے اور مالیاتی پالیسی کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ خصوصی بانڈ ز کا بہتر استعمال کیا جائے گا۔
اس طریقے سے حاصل شدہ سرمایہ سب سے پہلے زیر تعمیراتی منصوبوں میں استعمال کی جائیگی۔ اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں کی مالیاتی خدمات کی رہنمائی کی جائے گی تاکہ اہم منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کی ضمانت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں دیہات سے شہروں میں آنے والے مزدوروں کے لئے ان کی تنخواہ دینے کی صورتحال کے بارے میں رپوٹ بھی پیش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here