لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو کے آغاز سے قبل مصنوعات کی نمائش

635

واشنگٹن: امریکی شہر لاس ویگاس مین سجنے والی کنزیومر الیکٹرانکس شو سے قبل ہی پیشتر مصنوعات کی نمائش کروا دی گئی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں سجنے والی مذکورہ نمائش میں تقریباً4500 کمپنیاں حصّہ لے رہی ہیں جن میں سے کئی کمپنیوں نے گزشتہ روز افتتاح سے قبل ةٰ اپنی تازہ ترین مصنوعات متعارف کرو دیں۔
ان کمپنیوں میں سے ایک جنوبی کوریا کا برقی مصنوعات ساز ادارہ ایل جی تھا جس نے 65 انچ کی ٹیلیویژن سکرین متعارف کروائی جسے تہہ کر کے ایک سپیکر باکس میں رکھا جا سکتا ہے۔
ڈِسپلے ساز چینی کمپنی رویول نے موڑا جاسکنے والا سمارٹ فون نمائش کے لئے پیش کیا جو کہ کمپنی کے مطابق دنیا کا ایسا پہلا سمارٹ فون ہے۔ واضح رہے کہ یہ شو آج جمعہ تک جاری رہے گا۔ منتظمین کو توقع ہے کہ اِس نمائش کو دیکھنے کے لئے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار لوگ آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here