اسلام آباد: سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون پررواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کام شروع ہو جائے گا، فیز ون میں ایک ہزار جبکہ فیز ٹو میں 2 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔سی پیک سیکریٹریٹ حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ رشکئی اکنامک زون پر رواں سال کی پہلے سہ ماہی میں کام شروع ہو جائے گا جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) پر واقع ہے ۔ اقتصادی زون میں پھلوں اوراشیائے خوراک کی پیکجنگ، ٹیکسٹائیل سٹچنگ و نیٹنگ اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اوران کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ اس صنعتی بستی سے ائیرپورٹ کا فاصلہ 65کلومیٹر، ڈرائی پورٹ 65 کلومیٹر، ریلوے سٹیشن 25کلومیٹر، سٹی سینٹر15 کلومیٹر، ہائی وے 5کلومیٹر اورموٹروے بالکل متصل ہے۔ علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی طرف سے آئی تھی اور اس میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے ا سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔