اشتہار پر خرچ کی جانے والی رقم ڈیم فنڈ میں دے دی جائے، علی زیدی کا چاول کے برآمد کنندگان کو مشورہ

706

کراچی: وفاقی وزیربرائے بحری امور علی حیدر زیدی نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(ریپ) کی جانب سے چاول برآمدات کے فروغ اور کاروبار کے لئے مثبت پالیسی پر تحریک انصاف حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے جواب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسوسی ایشن کو شکریہ ادا کیااور ساتھ ہی ایک مشورہ بھی دیاہے۔
اپنے ٹویٹرپیغام میں علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے اور جائز مطالبات پورے کرنے کے واضح احکامات دے رکھے ہیں۔حکومت کے اقدامات سراہے جانے پر تاجر برادری کامشکور ہوں، تاہم بہتر ہوگا کہ اشتہار پر خرچ کی جانے والی رقم ڈیم فنڈ میں دے دی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here