کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 151 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
آغاز پر ہی مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 921 پر تھا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی جب کہ کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا تھا اور دونوں روز 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔